سربراہ مولانا فضل الرحمان نےمیاں نواز شریف کی وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کر دی
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اتوار کی رات مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون کال پر بات کی اور انہیں اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی۔ میاں نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پیشکش کی کہ اگر وہ ملاقات کے لیے لاہور آنا چاہیں تو وہ انہیں لاہور لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوا سکتے ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے نرمی کے ساتھ میاں نواز شریف کی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کر دی۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس ٹیلی فون کال میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحا پر گفتگو ہوئی اور میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کے معاملے میں اعتماد میں لیا۔




































Visit Today : 319
Visit Yesterday : 634
This Month : 15717
This Year : 63553
Total Visit : 168541
Hits Today : 5767
Total Hits : 870933
Who's Online : 1




















