اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ میں کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں صحافی نے وزیراعظم سے دوبارہ سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔ جس پر وزیراعظم نے جواب صحافی کو جواب دیا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔