ہم سیاست کرسی اور مفادات کیلیے نہیں بلکہ انبیا کی سنت سمجھ کر کرتے ہیں، فضل الرحمان
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 7 February 2024 کو شائع کیا.
ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کرسی اور مفادات کیلیے سیاست نہیں کرتے بلکہ اسے انبیا کی سنت سمجھ کر کرتے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے تحت منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کو پتہ نہیں کہ سیاست کس زبان کا لفظ ہے اور یہ سیاستدان بنے بیٹھے ہیں، جب ہم اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی جدوجہد کرتے ہیں تو یہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم کرسی اور اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، مگر کرسی اور اقتدار کی سیاست ان کی ہوگی ہماری نہیں کیونکہ اگر سیاست کرسی اور مفادات کی جنگ ہے تو پھر یہ ان ہی لوگوں کو مبارک ہو کیونکہ ہماری سیاست صداقت اور انبیا کی سیاست ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 136
Visit Yesterday : 0
This Month : 136
This Year : 63855
Total Visit : 168843
Hits Today : 696
Total Hits : 872510
Who's Online : 3




















