محسن نقوی پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 6 February 2024 کو شائع کیا.
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیا آئینی چیئرمین مل گیا، محسن نقوی بلامقابلہ پی سی بی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بورڈ آف گورنرز کے 10 ارکان نے محسن نقوی پر اگلے 3 سال کیلئے اعتماد کا اظہار کردیا۔آئین 2014 کے تحت بننے والے بورڈ آف گورنرز کیلئے پیٹرن پی سی بی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کی نامزدگی ہوئی تھی۔دوسرے ارکان میں 4 ریجنز آزاد جموں کمشیر، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ 4 محکموں پی ٹی وی، اسٹیٹ بنک، سوئی گیس اور غنی گلاس کے نمائندے بھی اس بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 0
This Month : 138
This Year : 63857
Total Visit : 168845
Hits Today : 723
Total Hits : 872537
Who's Online : 6




















