میرے گھرپرحملےسےثابت ہواہندوتوا کے متعلق جوکہا صحیح تھا،سلمان خورشید
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 17 November 2021 کو شائع کیا.
نئی دہلی: مودی سرکارمیں بھارت کے مسلمان سابق وزیرخارجہ بھی محفوظ نہیں۔بھارت کے سابق وزیرخارجہ اورکانگریس رہنما سلمان خورشیدکا کہنا ہے میرے گھرپرحملے نے ثابت کردیا ہندوتوا کےبارے میں جوکہا صحیح تھا۔بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کیا ہے یہ سمجھنے کے لئے میرے گھرکے جلے ہوئے دروازے کودیکھا جاسکتا ہے۔سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ انتہاپسندگروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں۔مجھے نہ صرف سوشل میڈیا اورفون پردھمکیاں دی گئیں بلکہ گھرپربھی حملہ کیا۔کیا مجھے ہندوتوا کے سامنے صرف اس لئے ہتھیارڈال دینے چاہئیں کہ الیکشن آنے والے ہیں۔ایودھیا سے متعلق سلمان خورشیدکی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نینی تال میں سلمان خورشید کے گھرپرحملہ کردیا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 397
Visit Yesterday : 536
This Month : 933
This Year : 64652
Total Visit : 169640
Hits Today : 4456
Total Hits : 880168
Who's Online : 4




















