اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائے: غازی احمد حسن کھو کھر
ملتان : اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ مظالم کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائے یہ مطالبہ عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھو کھر نے آج نیشنل لیبر الائنس کے آفس میں یوم کشمیر کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کشمیری مسلمانوں کی 75سالہ جدو جہد ، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل حمایت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا دعا کی گئی ایک قرارداد کے ذریعے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ بھارت سے سفارتی تعلقات کو کشمیریوں کی آزادی سے مشروط کرنے کا اعلان کرے اس موقع پر غازی احمد حسن کھو کھر نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کشمیر میں ہونے والے مظالم ، ہلاکتوں ،معذور ہونے اور شرمناک کاروائیوں بارے اعلیٰ سطح کمیشن مقرر کرے اور کشمیریوں آزادی دلانے کے لیئے ریفرنڈم کروایا جائے




































Visit Today : 136
Visit Yesterday : 0
This Month : 136
This Year : 63855
Total Visit : 168843
Hits Today : 693
Total Hits : 872507
Who's Online : 3




















