بانی پی ٹی آئی کےخلاف تین فیصلے،،،عدالتوں کی بے توقیری اور رسوا کیا جارہا ہے: اسد قیصر
bbc news urdu نے Sunday، 4 February 2024 کو شائع کیا.
صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صوابی میں انتخابی جلسے سے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ جو بھی فیصلے ہورہے ہیں نوازشریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں، اُن کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے عمران خان نااہل کرنا ہے، جیل میں ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف تین فیصلے آچکے ہیں کیا ان فیصلوں میں انصاف ہے؟ عدالتوں کی بے توقیری ہورہی ہے اور رسوا کیا جارہا ہے، پاکستان کو بنانا ریپبلک بنادیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ، یہ لوگ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ہم سے بلا چھینا ہے اور ہم آپ سے آپ کی سیاست چھینیں گے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 0
This Month : 138
This Year : 63857
Total Visit : 168845
Hits Today : 710
Total Hits : 872524
Who's Online : 4




















