ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا اسلام آباد سے اغواء ،،پولیس نے بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی
bbc news urdu نے Friday، 2 February 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اسلام آباد سے اغواء کر لیا گیا، پولیس نے بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تعینات 19 ویں گریڈ افسر کے بھائی ہیں، درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نجیب اللہ گزشتہ رات گھر سے باہر گئے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔ صبح کال آئی جس میں پشاور جانے کا کہہ دیا۔ کچھ دیر بعد پھر کال کی اور گھبرائی ہوئی آواز میں بتایا کہ مجھے کسی نے اٹھا لیا ہے۔ درج مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا ہے کہ انہیں اغوا ءکر لیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 0
This Month : 138
This Year : 63857
Total Visit : 168845
Hits Today : 708
Total Hits : 872522
Who's Online : 4




















