مزدور اور مستحق خاندانوں میں خوراک کی بنیادی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے پی پی ایف اے،اور ایف ڈی او کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں: زاہد اقبال
ملتان: ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ساوتھ پنجاب زاہد اقبال نے کہا ہے کہ مزدور اور مستحق خاندانوں میں خوراک کی بنیادی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے حکومت پاکستان،پی پی ایف اے،اور ایف ڈی او کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں ۔اس قسم کے اقدامات حکومت کی اس کاوش میں بھی معاون ہوتے ہیں جو عوام کی بنیادی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے ترتیب دیئے جاتے ہیں۔غریب اور مزدور طبقہ میں غذائی کمی پورا کرنے کے لیئے حکومت پاکستان، پی پی ایف اے اور ایف ڈی او کے تعاون سے ملتان کی دو یونین کونسل مظفر آباد اور
جھکر پور میں 13 سو مستحق گھرانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم کے پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئر ملتان نعیم احمد نے بھی حکومت پاکستان، پی پی ایف اے اور ایف ڈی او کے اقدامات کو سراپا ۔نمائندہ پی پی ایف اے محمد الیاس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی پی ایف اے نے پاکستان میں غربت کے خاتمہ کے لیئے ہمیشہ بنیادی سطح پر لوگوں کی معاونت کی کوشش کی ہے۔خوراک چونکہ ایک بنیادی ضرورت ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب اور مزدور طبقہ افراد میں براہ راست خوراک کی معاونت کا پروگرام شروع کیا ہے۔ ہیڈ آف پروگرامز ایف ڈی او محمد آصف شہزاد نے کہا کہ ایف ڈی او، پی پی ایف اے کے باہمی تعاون سے ویلفئر کے احسن اقدامات جاری رکھے گا ۔تقریب سے سماجی کارکن زہرہ سجاد زیدی،پرویز اقبال انصاری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔




































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 0
This Month : 135
This Year : 63854
Total Visit : 168842
Hits Today : 672
Total Hits : 872486
Who's Online : 4




















