ملتان : سابق وفاقی وزیر ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور ہمہ جہت  انصاف کو یقینی بنائے بغیر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا فقط ایک خواب رہے گا، پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سالہ حکومت نے وسائل کی کمی کا رونا روتے ہوئے جس طرح غیرملکی دوروں پر قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ہے اس عمل نے ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ۔ پی ٹی ائی کی حکومت مثالی حکومت تھی ۔ اسے ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسل 5 کے معروف سیاسی و سماجی رہنما خلیل احمد مکھن پہلوان کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے اعزاز میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اٹھ فروری کو عوام پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو بھرپور انداز سے کامیاب کرائیں اور ملک سے ناانصافی کا خاتمہ کرائیں گے ۔اس موقع پر لیاقت انصاری خلیل احمد مکھن پہلوان۔ شاہد غفاری سلیم انصاری اسلم سعیدی محمد حیات صابر علی صابری عابد انصاری بابو اکرم سعیدی سابق کونسلر حبیب انصاری فیصل بابا ندیم گیلانی اور فرید عاشق محمد اسامہ لیاقت باؤ غلام مصطفی انصاری اسحاق عثمان حیدری حیات جانا محبوب انصاری  شریک ہیں