ایران کی پاکستانی مزدوروں کے قتل کی مذمت،، ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار
تہران : ایران نے پاکستانی مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی سرزمین پر 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قانون فافذ کرنیوالے اداروں نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، زخمیوں سے ملزمان سے متعلق ضروری معلومات اکٹھی کر لی گئیں۔ واضح رہے کہ ایرانی صوبے سیستان میں گذشتہ روز 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کو دشمن کی سازش قرار دیا تھا۔




































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 634
This Month : 15848
This Year : 63684
Total Visit : 168672
Hits Today : 6399
Total Hits : 871565
Who's Online : 6




















