سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور،،، پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں منظور ہونے والی قراردادوں کو آئین اور جمہوریت پر حملہ قراردے دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے منظور ہونے والی قراردادوں کو آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے، عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دستور کی مقرر کردہ 90 روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی اور غیر جمہوری قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہین عدالت ہے۔



































Visit Today : 443
Visit Yesterday : 634
This Month : 15841
This Year : 63677
Total Visit : 168665
Hits Today : 6353
Total Hits : 871519
Who's Online : 2




















