نگران حکومت بے لگام حکومتی اخراجات کیلئے قوم پرعرصہ حیات تنگ کر رہی ہے: مرکزی انجمن تاجران کینٹ
ملتان: سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، صدرانجمن تاجران شاپنگ سنٹرز 1-2 ملک زاہد اعوان ، صدرجیولرزایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد اور چیئرمین خان پلازہ ظفراقبال خان نے کینث کی تاجر تنظیموں کے ہنگامی رابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران حکومت یکے بعد دیگرے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ناکردہ گناہوں کی سزا دےرہی ہے عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی اور بے لگام حکومتی اخراجات کیلئے قوم پرعرصہ حیات تنگ کیا جارہاہے جوکہ ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے تاجربرادری چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے قوم کو جینے کاحق دینے کیلئے حکومت کے ظالمانہ عوام کش اقدامات کے خلاف ازخود نوٹس لیکر ریلیف دلایاجائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خاور سنٹر ایس پی چوک کلب عابد خان، صدر مال پلازہ اعجاز کریم، صدر پاکستان بزنس فورم ملتان شیخ محمد عرفان ، خواجہ دلشاد احمد اور سجاد احمد بھٹی نے کہا واپڈا اور سوئی گیس ادارے سفید ہاتھی بن چکے ہیں جن کا کام عوام کا معاشی استحصال اور لوٹ مار کرنا رہ گیا ہے شدید سردی میں بجلی، گیس کی طویل بندش اور ناقص سروس کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں حکومت خوف خدا کرے اور عوام کی آہوں اور بد دعاؤں سے بچنے کیلئے عوام کش پالیسیوں کو تبدیل کرے ورنہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے شکار شہریوں کی بددعائیں اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لےلیں گی۔



































Visit Today : 463
Visit Yesterday : 634
This Month : 15861
This Year : 63697
Total Visit : 168685
Hits Today : 6462
Total Hits : 871628
Who's Online : 3




















