کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ملتان کی ہدایت پر سمگلنگ کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری،کروڑوں روپے کا سمگلڈ سامان ضبط
ملتان (صفدربخاری سے) کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان کی ٹیمیں سمگلنگ کی بیخ کنی کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے سمگل شدہ سامان کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ دسمبر میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ڈیزل سمیت بڑی مقدار میں سمگلڈ سامان ضبط کرلیا ہے، کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ملتان سید عمران سجاد بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ کی نگرانی میں کسٹم ٹیموں نے ماہ دسمبر میں ملتان ریجن کے مختلف داخلی راستوں پر سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 43 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے، جن میں 40 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ایرانی ڈیزل، غیر ملکی کپڑا، الیکٹرونکس، آٹو سپیئر پارٹس، غیر ملکی سگریٹس، رتنا گٹکا، موبائل فونز، فوڈ ایٹمز، نٹ بولٹ اور لیکرز کی مقدار کو تحویل میں لینے کے بعد ضبط کرلیا ہے، کلکٹر کسٹم سید عمران سجاد بخاری کے مطابق ملتان کسٹم انفورسمنٹ محدود وسائل کے باوجود سمگلنگ جیسے ناسور کی روک تھام کے لئے ہر وقت سرگرم عمل ہے تاکہ معاشرے کو سمگلنگ سے پاک کیا جاسکے کسٹم ٹیموں نے
گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملتان، رحیم یار خان،بہاولپورسمیت کسٹم انفورسمنٹ کی حدود میں سمگلروں کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے 43 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا سامان تحویل میں لیا ہے




































Visit Today : 75
Visit Yesterday : 0
This Month : 75
This Year : 63794
Total Visit : 168782
Hits Today : 434
Total Hits : 872248
Who's Online : 3




















