سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 11 November 2021 کو شائع کیا.
ریاض: سعودی عرب نے ملک میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے جس کی شاہ سلمان نے منظوری دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے شہریت دینے کی منظوری ان افراد کے لیے دی جو قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں کو فائدہ پہنچانے اور ملکی ترقی کے پہیے کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں۔شہریت دینے کا فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے شعبوں کے ماہرین اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے ماحول سازگار کرنا ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 187
Visit Yesterday : 0
This Month : 187
This Year : 63906
Total Visit : 168894
Hits Today : 858
Total Hits : 872672
Who's Online : 6





















