حلقہ 56میں میرے کاغذات منظور ہو گئےہیں ،میرے مقابل 44امیدوار ہیں: شیخ رشید احمد
bbc news urdu نے Monday، 25 December 2023 کو شائع کیا.
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ آج حلقہ 56میں میرے اور راشد شفیق کے کاغذات منظور ہو گئےہیں ،اس الیکشن میں جو مدمقابل ہیں سارے قابل احترام ہیں،میرے مقابل 44امیدوار ہیں، زندگی میں 6سے 7تو دیکھے ہیں44نہیں دیکھے،اللہ کو منظور ہوا تو حلقہ 56بھی جیتیں گے اور 57 بھی۔ ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق بھی سکروٹنی کیلئے آر او آفس پہنچے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کیخلاف عوام میں جاؤں گا،17بار وزیر رہا ہوں، کرپشن کا کوئی چارج نہیں لگا،ان کاکہناتھا کہ ایک ماہ کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا،6فروری کو صرف ایک جلسہ کروں گا۔ یاد رہے کہ شیخ رشید نے این اے 56سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،جبکہ شیخ راشد شفیق نے این اے 57سے کاغذات جمع کرارکھے ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 161
Visit Yesterday : 0
This Month : 161
This Year : 63880
Total Visit : 168868
Hits Today : 805
Total Hits : 872619
Who's Online : 5





















