ملتان ( صفدربخاری سے) ملتان سے پاکستان پیپلزپارٹی کوزندگی کے قیمتی 56سال دینےوالے ورکر و رہنما  ریاض حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  اس مرتبہ بھی ملتان میں پسند نا پسند کی بنیاد پر پی پی پی کی ٹکٹیں بانٹی جانے کی شنید ھے۔ یہ بات پارٹی ورکرز جو دل سے پارٹی کا ٹیک آف چاہتے ہیں وہ بہت بد دل ہیں جن میں میں بھی شامل ھوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 56 سال پارٹی کو دئیے لیکن پارٹی نے ہمیشہ اگنور کیا۔ بہت زیادہ دلبرداشتہ ھوں۔ اورپھر بھی اپنی زات کی حد تک پارٹی کے احیا کی کوششیں جاری رکھونگا