ملتان(صفدربخاری سے) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام ، بے روزگاری اور مہنگائی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے اب بھی عوام نے بھاری مینیڈیٹ دیا تو ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائیں گے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل کر کے وطن عزیز پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لے جانے کے لیے ہمیں اگے بڑھنا ہوگا پیپلز پارٹی ملک کی بڑی عوامی۔جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کو ترجیح دی کرسمس تہوار پر مسیحی بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں مسیحی بھائیوں کی قیام پاکستان کے لیے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش امدید کہتے ہیں انہیں پارٹی میں جائز مقام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر مدثر حسین شاہ اور ملک رضوان ہانس کے ہمراہ اپنے حلقہ #NA148 #PP214 میں سابق کمشنر معاوضہ جات نادر فرید خان بابر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر ولید خان بابر ممبر نارکوٹکس کنٹرول پنجاب،عمر فرید خان بابر سینیئر نائب صدر پی ٹی ائی یوتھ ونگ جنوبی پنجاب عمران شاہ نے سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا