ملتان :  چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نےبھی این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ اس موقع پر مہر مظہر کات نے کہا کہ میں سرائیکی وسیب کے مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں ملتان کے لوگ مجھے ووٹ دیں گے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی ،عامر ڈوگر ،طارق رشید اور جہانگیر ترین نے وسیب کے لیے اورالگ صوبہ کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیابلکہ لوٹ مار کی اور وسیب کو دھوکہ دیا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ آٹھ فروری کو انشاء اللہ ان سب وڈیروں ،جاگیرداروں ۔سرمایہ دوروں اور وسیب دشمنوں کو شکست فاش دونگا