ملتان (صفدربخاری سے) وطن عزیز پاکستان کےدرپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ملکی استحکام وسلامتی کے لیے بین المذاھب و بین المسالک ہم اہنگی وقت کی اھم ضرورت ہے ہم سب کو جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحثیت قوم متحد ہوکر قائد اعظم کے پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے ان خیالات کا اظہار ممبران کینٹ بورڈ رانا محمد اشرف، ضلعی ممبرامن کمیٹی محمد یعقوب شیرا ، غلام جیلانی، پادری جہانزیب مسیح، مرکزی تاجروسماجی راہنماء غضنفر ملک ، کلب عابد خان نے چرچ آف پاکستان میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح اور کرسمس تقریبات کے حوالہ سے کیک کاٹتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا مذہب، مسلک اور لسانیت سے بالاتر ہوکر ہمیں اتحاد ویکجہتی سے پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنانا ہے تقریب میں رانا عامر علی، رانا عمیراشرف، رانا شاہد، سماجی راہنماء خالد مسیحی ، الیاس مسیحی، قیصر مسیحی، فلک شیر مسیحی، شہباز مسیحی، وسیم مسیحی ودیگر معززین اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے عہدیداران شریک تھے۔