وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 160 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 160 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی ٹی آئی کے شعیب شاہین نے تینوں یعنی این ایز 46 تا 48، عامر مغل اور مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پی ٹی آئی ہی کے عامر شیخ نے این اے 47، سردار مصروف ایڈووکیٹ نے این اے 46 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری نے این اے48 اور ذیشان نقوی نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔خواجہ سرا نایاب علی، اقلیتی امیدوار ثانیہ یونس نے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسلام آباد سے ن لیگ کے نور اعوان سمیت تقریبا 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ایم کیو ایم،عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں نے بھی اسلام آباد سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔



































Visit Today : 392
Visit Yesterday : 634
This Month : 15790
This Year : 63626
Total Visit : 168614
Hits Today : 5993
Total Hits : 871159
Who's Online : 9




















