پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت پر صوبائی الیکشن کمشنرکا آئی جی پنجاب سے رابطہ
bbc news urdu نے Sunday، 24 December 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت پر صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے، پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی کیونکہ شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برادشت نہیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، شفاف الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 333
Visit Yesterday : 634
This Month : 15731
This Year : 63567
Total Visit : 168555
Hits Today : 5816
Total Hits : 870982
Who's Online : 2




















