پی ٹی آئی بلے کا نشان واپس لینے کے بعدایک اور پارٹی نے ’’بلے‘‘ کا نشان مانگ لیا
اسلام آباد : پی ٹی آئی بلے کا نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کی تیاریاں کررہی ہے، لیکن اسی ساری صورتحال میں ایک اور پارٹی بھی میدان میں آگئی ہے جس نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انتخابی نشان ’’بلا‘‘ انہیں الاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم عوام پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمرزمان خان نے کہا کہ رات کو جوفیصلہ آیا اس نے ثابت کردیا کہ آئین و قانون ہی سب کچھ ہے۔ہمارا انتخابی نشان تالہ تھا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر انتخابی نشان تالہ واپس لے لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ احمر زمان کا کہنا تھاکہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔ہمیں آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کر رکھی ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے گی ۔




































Visit Today : 304
Visit Yesterday : 634
This Month : 15702
This Year : 63538
Total Visit : 168526
Hits Today : 5697
Total Hits : 870863
Who's Online : 8




















