ملتان (صفدربخاری سے) الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ضلع ملتان کی 6 قومی اور 12 صوبائی نشستوں پر متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد یہ سلسلہ کل 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیل کے مطابق تیسرے روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، عون عباس بپی ، بیرسٹر تیمور ملک، برگیڈیر ریٹائرڈ قیصر علی مہے، ملک اظہر احمد سندیلہ اور ثاقب محمود مہے سمیت 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ این اے 149میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر، شاہد محمود خان اور ملک عثمان ڈوگر سمیت 8 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ این اے 150 میں جاوید اختر انصاری،رانا محمود الحسن، رانا شاہد محمود ،چودھری عبدالوحید آرائیں ، رانا سجاد حسین اور خواجہ محمد عاصم سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ این اے 151 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی، مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر، عارف محمود حیات اور سعید احمد خالد سمیت چار امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ این اے 152 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون، سابق ایم این اے ابراہیم خان ،میاں عامر غنی مڑل اور عمران شوکت سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے. اسی طرح ان 153 میں دیوان عاشق حسین بخاری، نغمہ مشتاق لانگ، سید شاہد ظہور گیلانی، ملک محمد اکرم کنہوں ،صدیق احمد، قاسم عباس خان، رانا غضنفر علی پہلوان، محمد عباس بخاری ،محمد نازک کریم، محمد عباس کھاکھی اور ملک لال احمد سمیت سمیت 11 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔