لاہور: عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر 2 این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔جماعت اسلامی کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے  اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کےامیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بنوں این اے 39 کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے مردان پی کے 61ے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے دیر اپر پی کے 13 کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔