صوبائی حلقہ 215 کے امیدوار چوہدری زاہد مسعود نے ریٹرننگ افیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
ملتان(صفدربخاری سے) امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید کے ہمراہ صوبائی حلقہ 215 کے امیدوار سیکرٹری جنرل امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین چوہدری زاہد مسعود نے ریٹرننگ افیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے اس موقع پر قاری محمد امجد۔عبدالرؤف انصاری۔چوہدری منور اقبال۔امیر خان نیازی۔ملک محمد شہباز۔رانا عمر گل۔بابا تارا۔توفیق شہزاد۔عقیل قریشی۔محمد مدنی۔ محمد مکی۔ رانا الطاف۔ شاہد نواب۔عامر گلاب۔غلام دستگیر نمیر علی سمیت رکشہ ڈرائیورز یونین کے درجنوں کارکنان موجود تھے اس موقع پر محمد سعید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے ہزاروں ورکرز چوہدری زاہد
مسعود کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی انتخابی مہم جاری ہے صوبائی حلقہ 215 کی عوام کو چاہیے کہ وہ چوہدری زاہد مسعود کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں انشاءاللہ چوہدری زاہد مسعود کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔




































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 634
This Month : 15813
This Year : 63649
Total Visit : 168637
Hits Today : 6212
Total Hits : 871378
Who's Online : 1




















