موروثی سیاست کا خاتمہ کےلئے عوام عام انتخابات میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں : حمزہ شاہد خان
ملتان: سب سے پہلے پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین حمزہ شاہد خان نے کہا ہے کہ عوام عام انتخابات میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم کردار ادا کریں تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو اور عام غریب شہری کو حقیقی معنی میں ریلیف ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسن روڈ پر سب سے پہلے پاکستان فورم کے دفتر میں عوامی و سماجی کارکنوں سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شاہد خان نے مزید کہا کہ یقینا سیاسی استحکام سے معاشی استحکام ممکن ہو سکتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بحثیت پاکستانی قوم ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک قوم بن کر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا تب ہی ہم مسائل در مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں اور معیشت مستحکم ہو سکتی ہے محب وطن جمہوری قوتوں کو بھی چاہیے کہ وہ مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سامنے لائیں تاکہ موروثی سیاست کا خاتمہ ہو سکے اور ہم ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے حقیقی معنوں میں اگے بڑھ سکیں۔



































Visit Today : 443
Visit Yesterday : 634
This Month : 15841
This Year : 63677
Total Visit : 168665
Hits Today : 6352
Total Hits : 871518
Who's Online : 6




















