ملتان: نیشنل تاجر اتحاد ہر سطح پر تاجر برادری کے اتحاد اور درپیش مساٸل کے ترجیحی حل کے لٸے کوشاں ہے۔ نوجوان قیادت نہ صرف خوش آٸند بلکہ مساٸل کے خوش اسلوب حل کا پیش خیمہ ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی چٸیرمین نیشنل تاجر اتحاد پاکستان میاں امتیاز احمد شیخ نے نوجوان تاجر رہنما عمر صدیق انصاری کو نیشنل تاجر اتحاد ملتان سٹی کا صدر نامزد کرتے ہوٸے نوٹیفیکیشن حوالگی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سلسلہ انصاریہ پاکستان کے سربراہ سیاسی شخصیت ضیإ انصاری نے کہا کہ ملتان کو ہمیشہ مثبت ۔سنجیدہ۔محنتی اور اپنے کاز سے لگن رکھنے والی قیادت ملی ہے آج تاجروں کو عمر صدیق انصاری کی قیادت میں ایک مثبت رہنمإ ملاہے جو نیشنل تاجر اتحاد کے لٸے اثاثہ ہوگا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نیشنل تاجر اتحاد پاکستان دلدار حسین بلوچ نے کہا کہ نیشنل تاجر اتحادکے پلیٹ فارم سے خالصتا تاجر کاز کے لٸے کوششیں ہورہی ہیں اور تاجر برادری کی شمولیت ہماری سچاٸی۔ لگن اور تاجر برادری کے لٸے ہونے والی کاوشوں کا ثمر ہے۔ ہم کسی سیاسی جماعت کی بی ٹیم نہیں بنیں گے۔نونامزد صدر عمر صدیق انصاری نے شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ ان شإاللہ ملتان سٹی تنظیم میں محنتی۔ سنجیدہ تاجر قاٸدین کو شامل کرتے ہوٸے ملتان کے تاجروں کے مساٸل حل کرانے اورباہمی امن واتحاد کے لٸے تمام تر صلاحیتیں بروٸےکار لاٸیں گے۔ تقریب میں حاجی قیصر انجم۔معروف ایوارڈیافتہ شاعرو ادیب صابر انصاری۔میاں جاوید انصاری۔ معروف شاعر جاوید انصاری۔ گوشہ پہلوان۔ داود تکافل فیملی کے عدیل وقاص نے بھی خطاب کیا۔ نیشنل تاجر اتحاد کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مخدوم سہیل عثمان ہاشمی۔چٸیرمین مجلسں عاملہ حاجی ارشاد احمدآراٸیں ۔ سیکرٹری فنانس ملک احتشام گل۔ جواٸنٹ سیکرٹری اسماعیل شجرإ۔ ڈپٹی جواٸنٹ سیکرٹری ارشدبھٹی۔ محمد عامر سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔آخر میں نونامزد صدر نیشنل تاجراتحاد ملتان سٹی عمرصدیق انصاری کو نوٹیفیکیشن دیا گیا۔