حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کردی
bbc news urdu نے Wednesday، 20 December 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کردی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا جبکہ قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ 3 ماہ مارچ 2024تک لاگو رہے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حکومت کو ارسال کردیا، حکومتی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 0
This Month : 135
This Year : 63854
Total Visit : 168842
Hits Today : 666
Total Hits : 872480
Who's Online : 4




















