ملتان (صفدربخاری سے) ملتان سے سربراہ تحریک محاسبہ سید امداد حسین شاہ نےاپنے 313 ممبران سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی جماعت اسلامی میں شمولیت کےلئے انہوں اپنے علاقے کوٹلہ وارث شاہ دھوڑکوٹ ملتان میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کے اعزاز میں ایک پروگرام ترتیب دیا جس میں اس علاقے کےتحریک محاسبہ کے ممبران اور معززین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرسربراہ تحریک محاسبہ سید امداد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ این اے 149 کا ہے جس میں جماعت اسلامی کی جانب سےڈاکٹر صفدر صاحب امید وار ہیں انہوں نے ڈاکٹر صفدر صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےاپنے ساتھیوں اور معززین کے ساتھ جماعت اسلامی میں پاکستان میں اسلامی انقلاب لانے کی غرض سے شمولیت اختیار کی ہے،انہوں نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ پہلے بھی یہاں  پرہر قسم کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کی جاتی ہے ہمارے علاقے میں صاف پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے  میں نے جماعت اسلامی کو  2مرلہ زمین رجسٹری کر کےفراہم کردی ہے جس میں صاف پانی کا پلانٹ لگایا جارہا ہے۔  سید امداد حسین نے اہل علاقہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دفتر جماعت اسلامی کے بانی محمد ابوبکر صدیق  خدمت خلق کے جذبے سے شرشارروزانہ شام 4 بجے سے 7 بجے تک  لوگوں کی مدد کرتے ہیں ، دھوڑ کوٹ مین سورج میانی روڈ ملتان حلقہ این اے 149 کا کام بولے گا ان شااللہ، وؤٹ صرف جماعت اسلامی ترازو کو دینا چاہیے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماوں اور علاقہ معززین نے بھی خطاب کیا۔ معززین میں داراحباب میں اصغر کھیڑا ، سید مدثر شاہ ،، محمد جاوید ،، حفیظ الرحمن ،، حاجی محمد رمضان ،، سجاد گلزار ،، عادل شاہ ،، عمران الطاف ،، عرفان شاہ ،، شیخ سعد ،، امتیاز شاہ ،، حافظ سلمان عادل شاہ ،، سید عمران شاہ ،، ارسلان جاوید ،، ملک اسلم تھہیم ،، حنیف محمد ،، ملازم حسین ، بیوگان زرینہ بی بی ،، سلمہ اؤڈ ، ماریہ اور دیگر شامل تھے