بھارتی ریاست کیرالہ کےعیسائی کنونشن سینٹر میں وقفے وقفے سے 3 دھماکے،2افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی
کوچی : بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک عیسائی کنونشن سینٹر میں دعائیہ تقریب جاری تھی جس کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والے 3 دھماکوں میں 40 افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے 2 نے دم توڑ دیا اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کیرالہ میں کوچی سے 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع کنونشن سینٹر میں دھماکوں کے وقت 2 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ تقریب کا آغاز ہوتے ہی ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد دو دیگر دھماکے بھی ہوئے۔ دھماکوں کے باعث کنونش سینٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد پیروں تلے روندے گئے۔ بری طرح جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔ قریبی اسپتال میں 40 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ ایک نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ 10 سے زائد افراد 50 فیصد سے زیادہ جل گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 629
Total Hits : 887222
Who's Online : 5





















