فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت،،،اقوام متحدہ کا ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری پر نوٹس نہ لینا شرمناک فعل ہے: عابد گجر، کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی صوبائی صدر پنجاب عابد گجر، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور امت مسلمہ سخت موقف اپنائے اقوام متحدہ کا ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری پر نوٹس نہ لینا شرمناک فعل ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ معمولی معمولی ایشو پر واویلا کرنے والی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت نظر نہیں اتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سنٹرل پنجاب اور اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام مسلم ٹاؤن پنجاب ہاؤس سےلاہور پریس کلب تک سامنے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا جس میں سینیئر نائب صدر ڈاکٹر علی حسن، سینئر نائب صدر بیرسٹر مختیار ، سینئر نائب صدر آغا جانی ، فنانس سیکریٹری محمد سعید بیگ، جو ائنٹ سیکرٹری عمران اشرف گجر، سوشل فورم کے صدر چوہدری منیر سینیئر ،سینٹرل پنجاب کے صدر شاہین گیلانی، آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے صدر مہر زین شعیب جٹ ,محمد حاشر, شیخ اویس رضوان, ظفر قریشی، رانا نعمان وسیم، اسلم حیات قریشی، عمران صدیقی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے مقررین کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ازادی و خود مختاری کے لیے اپنی اواز بلند کر رہی ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ازادی حاصل ہوگی اب وقت اگیا ہے کہ امت مسلمہ مظلوم طبقات کی ازادی کے لیے اپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر یکجا ہو جائیں اور او ائی سی سنجیدگی سے کردار ادا کرے۔




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 630
Total Hits : 887223
Who's Online : 5





















