پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ ہفتے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے روابط ، ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی قائدین کے لیول پلیئنگ فیلڈ اور پی ٹی آئی کے انتخابی عمل میں شمولیت کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر انتخابات تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے۔دوران اجلاس مزید کہا گیا کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ لندن معاہدے کے تحت کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کے منفی اثرات ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ نتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور بلا تاخیر انعقاد کے لیے ہر مثبت کردار کا خیرمقدم کریں گے۔




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 626
Total Hits : 887220
Who's Online : 5





















