اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے 29 اکتوبر کو ہونے والے غزہ مارچ کی تیاریوں میں رکاوٹیں ڈالنا ،نگران حکومت کا یہ عمل انتہائی شرم ناک ہے: صہیب عمار صدیقی
ملتان (صفدربخاری سے) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر کو ہونے والے غزہ مارچ کی تیاریوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ذمہ داران کو گرفتار کرنا اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے، نگران حکومت کا یہ عمل انتہائی شرم ناک ہے، نگران حکومت کے اس عمل سے اسرائیل اور امریکہ کی غلامی جھلکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا اور تاجر رہنما کاشف چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے،نگران حکومت اور ادارے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ امریکہ کے بعد کیا اب اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے لگیں ہیں غزہ کی جارہی ہے۔غزہ میں موجود ہماری مائیں بیٹیاں مدد کے لیے ترس رہی ہیں۔ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے ۔موجودہ حکومت مدد کرنے کی بجائے حامیان کی رہ میں مشکلات کھڑی کر رہی ہے




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 619
Total Hits : 887212
Who's Online : 5





















