لاہور:  حکومت نے امریکی نائب وزیرخارجہ کے فون اور حکم پر غزہ مارچ کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔ فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہی انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں تو حکومت یہاں کیوں روکنا چاہتی ہے۔ میں خود اسلام آباد پہنچ رہا ہوں، اور تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کل اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت کریں، غزہ مارچ میں شریک ہوں۔ یاد رہے کہ شہر اقتدار میں اس وقت دفعہ 144نافذ ہے جس کے باعث اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔