پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ , پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی
bbc news urdu نے Friday، 5 November 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ 5 نومبر جمعہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137.79 سے بڑھ کر 145.82 روپے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134.48 سے بڑھ کر 142.62 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 6.27 روپے اضافے کے بعد کیروسین آئل کی قیمت 110.26 سے بڑھ کر 116.53 اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5.72 روپے اضافے کے بعد 108.35 سے بڑھ کر 114.07 روپے ہوگئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 87
Visit Yesterday : 438
This Month : 7700
This Year : 71419
Total Visit : 176407
Hits Today : 253
Total Hits : 1004374
Who's Online : 4






















