صاف و شفاف حلقہ بندیوں کے بغیر عام انتخابات پر سوال اٹھیں گے: عابد گجر،کرامت علی شیخ، مہر زین
ملتان(صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پنجاب کے صدر عابد گجر،سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ،اے پی ایم ایس او کے کے صدر مہر زین نے کہا ہے کہ صاف و شفاف حلقہ بندیوں کے بغیر عام انتخابات پر سوال اٹھیں گے اس لیے حلقہ بندیوں کو اس انداز میں یقینی بنایا جائے کہ عوامی نمائندوں کو ووٹرز سے ملنا با آسانی ممکن ہو ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں اپر پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے متحرک نوجوانوں کو آگے لائے گی اور بہت جلد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی و صوبائی قیادت اپر پنجاب کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی دورے کر ے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا جس میں فنانس سیکرٹری سعید مرزا، شعیب بھائی، ظفر بھٹی، حاشر بھائی نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو جب بھی ایوانوں میں جانے کا موقع ملا تو انہوں نے عوام کی بھلائی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا جس کی زندہ مثال پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفی کمال ہے جنہوں نے کراچی کو رنگینیوں کا شہر بنا دیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جس کو عالمی برادری نے بھی سراہا آج عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ انے والے دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں تاکہ کہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں کیونکہ ماضی میں پیپلز پارٹی ہو یا ن لیگ یا کوئی اور سیاسی جماعت ہو سب نے ذاتی مفادات کی سیاست کی اور پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر کے رکھ دیا اور اج بھی اس کی وہی حالت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں، ساہو کاروں سے جان چھڑانے کے لیے اج عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا ساتھ دیں ۔




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 634
Total Hits : 887227
Who's Online : 4





















