ملتان( صفدربخاری سے) کسٹم کلیکٹریٹ انفورسمنٹ ٹیم کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کا سمگلڈ ڈیزل، غیرملکی کپڑا، کمپریسرز اور منی لانڈرنگ میں ملوث مسافر سے 1 لاکھ درہم سے زائد کرنسی برآمد کرکے حراست میں لے لیا ہے جبکہ متفرق سامان تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق  کسٹم کلکٹر ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم مریم جمیلہ کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ سکواڈ رانا مجتبی نون کی سربراہی میں کسٹم ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران 14 ہزار لیٹر سمگلڈ ڈیزل، کپڑا، کمپریسر اور 1 لاکھ سے زائد درہم تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی گاڑی اور دیگر متفرق سامان کی مجموعی مالیت 5 کروڑ روپے سے زیادہ کی بتائی گئی ہے.