بہاولپورسے محمد  اقبال انجم کی رپورٹ کے مطابق ،بہاولنگرکی تحصیل چشتیاں تھانہ مدرسہ کی حدود میں ڈیرہ عباس نگرمیں پولیس گردی لاقانونیت اورانسانی حقوق کی پامالی کااہم واقعہ سامنے آگیا،اراضی کے تنازعہ پرملکؒ سمیع اللہ پٹرولیم سروس کی ایماء پر اور    ان  سے سازباز کرکے ایس ایچ اوتھانہ مدرسہ پولیس نے ظہوراں بی بی زوجہ فریاد احمد دادپوترہ پرظلم کی انتہإ کردی، متاثرہ خاتون ظہوراں بی بی نے میڈیا آفس بہاولپورآکربتایا کہ پولیس نے میری نوجوان بہواورمیرے بیٹے کوزبردستی گھرسے اٹھا لیا ہے،اوران پرمنشیات کاجھوٹابے بنیاد مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا،حالانکہ نہ تووہ منشیات فروش ہیں، نہ ہی ان  کے قبضہ سے منشیات برآمدکی گٸی ہے،پولیس ہمیں جان سے مارنا چاہتی ہے، میں اپناگھرچھوڑکر ر و پوش ہوچکی ہوں، پولیس مجھےاورمیرے پوتوں بچوں کوبھی جعلی پولیس مقابلے میں پارکرناچاہتی ہے، متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے