وزیراعظم عمران خان خوف خدا رکھنے اور غریبوں کے لئے ہمدردی رکھنے والے انسان ہیں ظہیر عباس چوہدری
مانچسٹر: پاکستان تحریک انصاف مانچسٹر( برطانیہ )کے جنرل سیکریٹری ظہیر عباس چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو کروڑ خاندانوں کے لئے 120 ارب روپے کا پیکج دے کر ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب ایک اہم اور تاریخی اقدام ہے ظہیرعباس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم کا ملک کے کسانوں کو پانچ لاکھ روپے کا بلا سود قرضوں کے پروگرام سے زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی ۔جبکہ اس بڑے اور تاریخی پیکج سے کم آمدن والے 13 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان خوف خدا رکھنے اور غریبوں کے لئے ہمدردی رکھنے والے انسان ہیں انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک زیرک سیاستدان ہیں انہوں کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے جب دنیا بھر کی معیشت نیچے چلی گئی تھی تو ان کی بہترین حکمت عملی سے سمارٹ لاک ڈاون لگا کر ملک کی معیشت کو بچائے رکھا ۔وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی صنعت ترقی کی طرف گامزن ہے






































Visit Today : 87
Visit Yesterday : 438
This Month : 7700
This Year : 71419
Total Visit : 176407
Hits Today : 257
Total Hits : 1004379
Who's Online : 3






















