انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے: فیصل کریم کنڈی
bbc news urdu نے Sunday، 22 October 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، یہ صرف عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 509
This Month : 1721
This Year : 65440
Total Visit : 170428
Hits Today : 645
Total Hits : 887238
Who's Online : 6





















