اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج دوپہر اسلام آباد پہنچیں گے، نواز شریف کی آمد کے حوالے سے  اسلام آباد کے لیے ان کی خصوسی پرواز کا شیڈول سامنے آ گیا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے دبئی سے اُڑان بھرے گی ۔  نواز شریف کاخصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا ۔