وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ملتان شجاع آباد روڈ فلائی اوور کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ،پراجیکٹ مدت سے پہلے مکمل کرنے کاحکم
bbc news urdu نے Friday، 20 October 2023 کو شائع کیا.
ملتان: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان شجاع آباد روڈ فلائی اوور کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیااور شجاع آبادروڈ فلائی اوور مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنٹریکٹراورعملے سے مصافحہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو شجاع آباد روڈفلائی اوور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شجاع آبادروڈ فلائی اوور پراجیکٹ کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کا حکم دیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آر پی او کو تعمیرات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ اور متبادل راستے کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، کمشنر، آرپی او،ڈی سی، سی ٹی اواور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 924
Total Hits : 887517
Who's Online : 9





















