وہاڑی باشعور عوام کا شہر ہے لیکِن ان پر بے شعور بددیانت اور کرپٹ لوگ مسلط ہیں: امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفرکا وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) آج وہاڑی نے اپنا فیصلہ ترازو کے حق میں سنا دیا ہے وہاڑی باشعور عوام کا شہر ہے لیکِن ان پر بے شعور بددیانت اور کرپٹ لوگ مسلط ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا آج ملتان سے وہاڑی روڈ ہڑپا اور مہنجداڑو کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔ جہاں کا ڈی ایچ کیو ہاسپٹل عمارت کے لحاظ سے بہترین ہے لیکن انہوں نے ایک لفظ سیکھا ہوا ہے کہ مریض کو نشتر ملتان لے جائیں وہاڑی کی یہ تصویر وہاڑی کا یہ نقشہ شناخت تمہارے ایم پی اے نے دی یہ وہ لوگ ہیں جو نسل در نسل یہاں پر مسلط رہے جو چہرے بدل کر پارٹی بدل کر دو پگڑیاں بدل کر آپ کے پاس آتے ہیں میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو پھر سے کیوں آزمایا جاتا ہے ان پر کیوں اعتماد کیا جاتا ہے جن کی پگڑی آج نون لیگ کی جھولی میں تو کل پی ٹی آئی کی گود میں ہوتی ہےانھوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ظلم کے حوالے سے سوائے جماعت اسلامی کے کسی پارٹی نے واضح بیان نہیں دیا جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن ہی بے سہارا لوگوں کی مدد کو پہنچی ہے۔امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلاموں سے بچوں کے بہتے خون پر اظہار افسوس کے لیے بھی الفاظ نہیں ہیں۔ اس وقت عوام اور مظلوم کی آخری امید صرف جماعت اسلامی ہے





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 893
Total Hits : 887486
Who's Online : 11





















