بورے والا (نامہ نگار) بورے والا میں واپڈا اہلکاروں کی موجیں لگ گئی واپڈا اہلکار بجلی چوری میں پہلے قدم پر واپڈا ملازم اور ریٹائرمنٹ ملازم بجلی عرصہ دراز سے چوری کر رہے ہیں ان اہلکاروںکے بجلی میٹر گھروں کے دروازے کے ساتھ اوپر لگے ہوئے ہیں اور کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں ایکسین واپڈا بورے والا ملک وسیم اختر کو بجلی اہلکاروں کی چوری کے بارے آگاہ بھی کیا گیا لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے اور ٹال مٹول دیا کہ آ پ علاقے کے ایس ڈی او سے رابطہ کریں کیونکہ تحصیل بورے والا میں جتنے بھی واپڈا کے اہلکار ہیں ان کے تمام گھریلو میٹر ان کے گھروں کے ساتھ دروازے کے اوپر لگے ہوئے ہیں اور مین تار کو کٹ لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں اور حکومت کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے کئی اہلکاروں نے دو نمبر میٹر رکھے جس سے سارہ ماہ بجلی استعمال کرتے ہیں میٹر ریڈ ر کے چند دن آنے سے قبل اصل اپنا میٹر لگا دیتے ہیں دوسرے لوگوں کو بھی بجلی فراہم کی ہے گھروں میں اے سی فریزر اور ضروری استعمال ہونے والی چیزوں استعمال کی جا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ غیرقانونی غیر منظور شد ہ کالونی ٹاونوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے محکمہ تو دوسروں کے خلاف عام شہری کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ہے لیکن اپنے اہلکاروں پر توجہ نہ کر سکا ہے ان اہلکاروںکوایکسین واپڈاملک وسیم اختر کی پشت پناہی حاصل ہے جناب چیف ایگزیکٹو میپکو آفیسر مہر اللہ یا ر بھروانہ ملتان فوری ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں