ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا ہسپتال پر حملہ کی ظلم کی ایسی مثال دنیا کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اب وقت اگیا ہے کہ امت مسلمہ آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے یکجا ہو جائیں جو گزشتہ 70 سالوں سے اسرائیلی ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں اور اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کے لیے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی و خود مختاری اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف سنجیدگی سے نوٹس لیں اور عالمی سطح پر سختی سے اپنی آواز بلند کریں انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل اور اس کے حواریوں کو منہ کی کھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او ائی سی اسرائیلی ظلم و ستم کا سختی سے نوٹس لیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے جو حالت جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں پر ہسپتالوں میں بھی ظلم کر رہے ہیں۔