صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت ، غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے ، انہوں نے فوری جنگ بندی، خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کیلئے انسانی راہداری کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔ جبکہ صدر مملکت نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے بھی ملاقات کی ،انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاان کا کہناتھا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا ،پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کیلئے قابل قبول ہو،اقوام ِمتحدہ میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث ہونی چاہیے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے قرارداد پاس کرے۔





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 924
Total Hits : 887517
Who's Online : 9





















