اسلام آباد سے سردار محمد سلیم کی رپورٹ کے مطابق، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر فاد وحید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات قومی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، کیونکہ سالانہ ترسیلات زر ملک کی مجموعی برآمدات سے بھی زیادہ ہیں ،لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید بہتر کرنے اور معیشت کو جلد بحال کرنے کے لیے حکومت انٹرنیشنل مارکیٹ میں افرادی قوت کی برآمد کو مزید فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اور ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ محمد جواد سہراب ملکؒ سے ملاقات کے دوران کیا، مزید خبروں کےلیے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کریں اسلام آباد نیوز ایچ ڈی ڈاٹ کام