علی پورمیں پنجاب رولر سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کے تحت کمیٹیوں کا قیام
علی پور : ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کے تعاون سے دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے کے لئیے علی پور کے کئی مواضعات میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ، ان منصوبہ جات سے دیہی علاقوں میں بنیادی مسائل حل ہوں گے . تفصیل کے مطابق پنجاب رول میونسپل سروسز کمپنی ایند کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبہ پنجاب رولر سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کے تحت گاوں کی سطح پر ویلیج کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ، جس کی صدرات پنجاب رول میونسپل سروسز کمپنی کے تحصیل منیجر ملک اورنگزیب اور BCC آفیسر رانا نعیم نے کی جس میں موضع کی سطح پر الیکشن کا انعقاد کرایا گیا ، جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس انتخاب میں لوگوں نے گاوں کی سطح پر اپنے ممبران کا چناو کیا ، آج الیکشن ہونے والے 3 مواضعات میں بیٹ نبی شاہ ، نبی پور اور بیٹ ملانوالی شامل ہیں ، اس پروگرام میں SPO کے ملک احمد ریاض صاحب ، وقاص ریاض اور مس کبریٰ خادم نے بھی شرکت کی ، لوگوں نے پنجاب رول میونسپل کمپنی اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے اس پروگرام کو بہت سراہا ، اس موقع پر موضع بیٹ نبی شاہ کے نومنتخب چئیرمین سمیع اللہ خان مہیسر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں تحصیل علی پور کے مختلف گاوں کو ماڈل ویلج بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 509
This Month : 1755
This Year : 65474
Total Visit : 170462
Hits Today : 893
Total Hits : 887486
Who's Online : 11





















