دھرم شالا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ۔  246 رنزہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم43 ویں اوورمیں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،ڈیوڈ ملر43، مہاراج 40،کلاسن 28 اور ڈی کوک 20 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ اس سے قبل نیدر لینڈ زکی ٹیم مقررہ 43 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناسکی،وکرم جیت سنگھ 2 رنز بناکر ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میکس او ڈاؤڈ 18 رنز، باس ڈی لیڈے 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کولن ایکرمین 12 رنز، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 19 رنز، تیجا ندامانورو 20 رنز، لوگن وین بیک 10 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔آریان دت 23 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کے لنگی نگڈی، ماکرو جانسین اور کاگیسو ربادا نے دو، دو وکٹیں جبکہ گیرالڈ کوئیٹزی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ لی۔